ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / این جی ایس میں ناکامی کے درمیان ایس سی اوکی کامیابی کو پی ایم مودی نے بتایاتاریخی

این جی ایس میں ناکامی کے درمیان ایس سی اوکی کامیابی کو پی ایم مودی نے بتایاتاریخی

Sun, 26 Jun 2016 11:36:27  SO Admin   S.O. News Service

تاشقند، 25جون؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)میں مکمل رکن کے طور پر ہندوستان کے شامل ہونے کا آخری عمل شروع ہونے کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ شراکت داری کے علاقے کو تعصب، تشدد اور دہشت گردی کے خطرات سے بچائے گا اور اس کی اقتصادی ترقی میں مددکرے گی۔شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس میں اپنی تقریر میں مودی نے کہا کہ توانائی اور قدرتی وسائل کے میدان میں گروپ کی طاقت سے ہندوستان کو اہم طریقے سے فائدہ ہوگا اور بدلے میں ہندوستان کی مضبوط معیشت اور بڑی مارکیٹ شنگھائی تعاون تنظیم خطے میں اقتصادی ترقی کو کارفرماکر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ہندوستان کی رکنیت علاقے کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا، یہ اس کی حفاظت کے لیے بھی بہترہوگا،ہماری شراکت داری ہمارے معاشروں کو نفرت، تشدد اور دہشت گردی کی بنیاد پرست نظریات کے خطرات سے بچائے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اس مقصد کی سمت میں کام کرنے کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ متحد ہوگا اور ہم تمام سطحوں پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قطعی برداشت نہیں کرنے والا رویہ اور وسیع سوچ اپنائے گا۔ہندوستان نے کانفرنس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ’’میمورنڈم آف آبلگیشن‘‘پر دستخط کئے اور مکمل رکن کے طور پر گروپ میں شامل ہونے کے عمل کو شروع کیا۔ہندوستان کو رکنیت کا عمل مکمل کرنے کے لئے سال کے آخر تک تقریبا 30اور دستاویزات پر دستخط کرنے ہوں گے۔پاکستان کو بھی شنگھائی تعاون تنظیم میں مکمل رکن کے طور پر شامل کیا جا رہا ہے۔


Share: